بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق مذكورہ نشست ۱۲ فروری كو اسلامی ثقافتی و تعليمی سنٹر الحكمہ میں منعقد ہوگی جس میں مختلف دانشور اسلام اور مغربی انحراف كے موضوع پر تبادلہ خيال كریں گے۔
اسلامك ايونٹس بلجيم كی رپورٹ كے مطابق اسلام اور مغربی انحراف كے بارے میں الحكمہ سنٹر برسلز میں ہونے والی نشست كے مہمان خصوصی جنيوا اسلامی سنٹر كے سربراہ ہونگے۔
اسلامی ثقافتی و تعليمی سنٹر الحكمہ ايك غير سركاری ادارہ ہے جو مختلف مذہبی، ثقافتی ، تعليمی ، سماجی اور خاندانی شعبوں میں سرگرم ہے اور اب تك مختلف مذہبی و سماجی موضوعات پر سيمينار، شارٹ كورسز كا انعقاد كرواچكا ہے۔
743792