بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق سعودی دارالحكومت رياض میں واقع سنت اور علوم نبوی نیٹ ورك نے موبائل صارفين كے لیے احاديث نبوی پر مشتمل فری ايس ايم ايس ارسال كرنے كا فيصلہ كيا ہے۔ اس سلسلہ میں سنت اور علوم نبوی نیٹ ورك كے ناظر فالح بن محمد بن فالح الصغير نے گفتگو كرتے ہوئے بتايا كہ احاديث نبوی پر مشتمل ايس ايم ايس بھيجنے كا مقصد اسلامی معاشرے میں رسول اكرم (ص) كی سنت كی ترويج ، سنت كے بارے میں بعض غلط مفاہيم كی اصلاح اور بھلادی جانے والی سنتوں كا احياء ہے۔
خبررساں ادارے محيط كی رپورٹ كے مطابق فالح بن محمد بن فالح الصغير نے كہا ہے كہ فری ايس ايم ايس كے لی معتبر كتابوں سے ايسی احاديث كا انتخاب كيا جائے گا جنہیں سمجھنا آسان ہو۔
745364