بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق نائيجير كے معروف شہر زائينڈر میں واقع مدرسہ شيخ يوسوہ كے زير اہتمام خواتين كے خصوصی قرآنی مقابلے ۷ فروری كو شروع ہوئے تھے جو ايك ماہ تك جاری رہیں گے۔ زائينڈر شہر كے ممتاز عالم دين اور مدرسہ شيخ يوسوہ كے مہتمم مالام ہارو باباب گردی نے مقابلوں كو ايك خوش آئند اقدام قرار ديتے ہوئے كہا كہ یہ مقابلے امت مسلمہ كے لیے بہترين سرمایہ كاری ہیں كيونكہ اگر خواتين قرآن مجيد سے مانوس ہونگی تونئی نسل كی تربيت قرآنی بنيادوں پر پوگی۔
انہوں نے خواتين سے بھی اپيل كی كہ جہاں كہیں بھی ہوں قرآن مجيد كو اہميت دیں اور حكام كو بھی چاہیے كہ وہ خواتين كے قرآنی مقابلوں كی حوصلہ افزائی كریں۔ مدرسہ شيخ يوسوہ كے سربراہ نے امت مسلمہ مطالبہ كيا كہ رسول اكرم(ص) كی ولادت باسعادت اورہفتہ وحدت كی مناسبت سے خود كو حضور كريم كی سنت كو عملی نمونہ بنائیں۔
745268