متحدہ عرب امارات میں "راس الخيمہ" قرآنی مقابلوں كا آغاز

IQNA

متحدہ عرب امارات میں "راس الخيمہ" قرآنی مقابلوں كا آغاز

18:13 - February 17, 2011
خبر کا کوڈ: 2082478
قرآنی سرگرمياں گروپ: متحدہ عرب امارات میں "راس الخيمہ ايوارڈ" قرآنی مقابلے گذشتہ روز شروع گئے ہیں جو ۲۳ فروری تك جاری رہیں گے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق راس الخيمہ ايوارڈ قرآنی مقابلوں كی افتاحی تقريب گذشتہ روز منعقد ہوئی جس میں راس الخيمہ كے حاكم سعود بن سقر القاسمی نے شركت كی اور ۱۷۶ قاريوں اور حافظوں نے قرآنی مقابلوں كا آغاز كرديا ہے ۔ ان مقابلوں میں مسجد نبوی كے امام صلاح البدير بطور مہمان خصوصی شركت كرہے ہیں۔
رپورٹ كے مطابق یہ مقابلے حسن قرائت اور حفظ قرآن مجيد كے شعبوں میں منعقد ہورہے ہیں اور حفظ قرآن كے مقابلوں میں شركت كرنے والے افراد ۵ پارے ، ۱۰پارے، ۲۰ پارے اور مكمل قرآن مجيد كے درجوں میں شركت كریں گے۔
متحدہ عرب امارات كی سركاری نيوز ايجنسی وام كی رپورٹ كے مطابق مقابلوں كی اختتامی تقريب میں سعود القاسمی شركتكریں گے اور نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے افرد كو انعامات سے نوازیں گے۔ مقابلوں كے دوران مختلف اسلامی ممالك كی مذہبی شخصيات اور علماء مختلف مذہبی موضوعات اور قرآن مجيد كے بارے میں ليكچر دیں گے۔
748851
نظرات بینندگان
captcha