بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق نجف اشرف میں بين الاقوامی كتاب ميلے كا انتظام كرنے والی كمیٹی كے سربراہ ہاشم الياچچی نے صحافيوں كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ نجف اشرف میں منعقد ہونے والا كتاب ميلہ نجف اشرف كا ايك بہت بڑا ثقافتی ميلہ ہےجس كے بہتر انعقاد كے لیے گذشتہ دوماہ سے آستانہ حضرت امام علی (ع) كے خادمين دن رات محنت میں لگے ہوئے تھے۔
عراقی نيوز ايجنسی نون كی رپورٹ كے مطابق ہاشم الياچچی نے بتايا كہ حرم امام علی(ع) كی جانب سے منعقد ہونے والی كتابوں كی یہ نمائش دس دن تك جاری رہے گی اور اس میں ۱۳ ممالك سے ۱۲۰ ناشرين شركت كررہے ہیں اور ايران، سعودی عرب، مصر، بحرين، الجزائر، لبنان، اردن ، كويت، برطانیہ، جرمنی سميت ديگر ممالك كے ناشرين بھی اپنی مطبوعات یہاں پيش كررہے ہیں۔
749790