آسٹريليا میں قرآن مجيد كی تعليم كا خصوصی كورس

IQNA

آسٹريليا میں قرآن مجيد كی تعليم كا خصوصی كورس

23:26 - February 26, 2011
خبر کا کوڈ: 2086756
بين الاقوامی گروپ: اسلامی تحقيقاتی اكیڈمی آسٹريليا كے زير اہتمام سڈنی میں قرآن مجيد كی تعليم كا خصوصی كورس منعقد كيا جارہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اسلامی تحقيقاتی اكیڈمی كے زير اہتمام آسٹريليا كے معروف شہر سڈنی میں قرآن مجيد كی تعليم كی خصوصی كلاسز كا انعقاد كيا جارہا ہے۔ قرآن مجيد كی تعليم كا یہ خصوصی كورس آسٹريليا میں مقيم مسلمانوں كو قرآن مجيد كی تعليم كی طرف راغب كرنے كےلیے منعقد كيا جارہا ہے۔
آسٹريليا كی اسلامی تحقيقاتی اكیڈمی آئی ايس آر اے كی ترجمان ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق خصوصی كورس كے لیے ہفتے میں ايك دن كلاس منعقد ہوگی اور شام پانچ بجے سے رات ساڑھے نو بجے تك كلاس میں شركت كرنے والوں كو تجويد قرآن اور مفاہيم قرآن كی تعليم دی جائے گی۔ كلاسز میں شركت كرنے والے افراد كو كورس كے اختتام پر سرٹيفكیٹ بھی ديا جائے گا۔
ياد رہے كہ آسٹريليا كے شہر سڈنی میں شروع ہونے والا یہ خصوصی كورس بارہ ہفتے جاری رہے گا۔
753873
نظرات بینندگان
captcha