آيت اللہ سيدمحمدعلی حكيم انتقال كرگئے

IQNA

آيت اللہ سيدمحمدعلی حكيم انتقال كرگئے

14:03 - February 27, 2011
خبر کا کوڈ: 2087217
بين الاقوامی گروپ: عراقی كے مرجع تقليد آيت‌الله‌العظمی «سيدمحمدسعيد حكيم» كے والد محترم آيت‌الله‌العظمی «سيدمحمدعلی حكيم»، ۲۶ فروری كو انتقال كرگئے ہیں۔ مرحوم عراق كے عظيم علماء میں شمار ہوتے تھے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق دنيائے تشيع كے مرجع تقليد آيت اللہ سيد محمد سعيد الحكيم كے والد محترم آيت اللہ العظمی سيد محمد علی الحكيم انتقال فرماگئے ہیں۔ مرحوم كی تشييع جنازہ گذشتہ روز كربلا سے شروع ہوئی تھی اور آج مسجد الشاكری نجف اشرف میں نماز جنازہ كے بعد سپرد خاك كيا جائے گا۔
براثا نيوز ايجنسی كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ سيد محمد علی الحكيم كا شمار نجف اشرف كے بڑے علماء میں ہوتا تھا اور وہ نجف اشرف میں فقہ اور اصول فقہ كے درس خارج كے علاوہ نماز جماعت بھی پڑھايا كرتے تھے۔ آيت اللہ سيد محمد علی الحكيم كے اساتذہ میں آيت اللہ شيخ محمد حسين اصفہانی، آيت اللہ شيخ سيد حسن بجنوردی اور آيت اللہ شيخ عبدالحسين حلی جيسی عظيم شخصيات كے نام نظر آتے ہیں۔
753846
نظرات بینندگان
captcha