مغربی ممالك كی سازشیں قرآنی سرگرميوں كو نہیں روك سكتیں: زہرا صاحب راد

IQNA

مغربی ممالك كی سازشیں قرآنی سرگرميوں كو نہیں روك سكتیں: زہرا صاحب راد

18:56 - March 07, 2011
خبر کا کوڈ: 2092011
قرآنی سرگرمياں گروپ: دارالقرآن كابل شعبہ خواتين كی سربراہ نے كہا ہے كہ مغربی ممالك اسلامی طاقت كے سامنے بے بس ہوئے ہیں اور مغربی ممالك كی سازشوں سے قرآن كی روشنی ماند نہیں پڑے گی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا نے خبررساں ادارے صدائے افغان كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ دارالقرآن كابل شعبہ خواتين كی سربراہ جناب زہراء راد نے ايك خصوصی انٹرويو میں كہا ہے كہ مغربی ممالك كو اس بات كا احساس ہو گيا ہے كہ وہ مسلمانوں كا مقابلہ نہیں كر سكتے اور اب مسلمانوں میں بھی شعور اجاگر ہو گيا ہے وہ كسی طاغوت كو اپنا سربراہ نہیں بنائیں گے۔
زہراء راد نے مغربی ممالك كی بيساكھيوں پر چلنے والی عرب حكومتوں كے زوال كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ موجودہ دور میں ہم سب كی یہ ذمہ داری بنتی ہے كہ نور قرآن كو عام كریں اور قرآن مجيد كی مختلف كلاسیں منعقد كر كے اس الہامی كتاب كے پيغام كو جوان نسل تك پہنچائیں۔
واضح رہے كہ زہراء راد اس شعبہ كی انچارج ہين اور قرآن مجيد كلاسوں كی تدريس كرتی ہیں۔
758398
نظرات بینندگان
captcha