بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا نے خبررساں ايجنسی "مزن" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ دارالقرآن الكريم حرم مطہر امام حسين(ع) كے تعاون سے ايك اجلاس منعقد كيا گيا جس كا ايجنڈہ "قرآن كريم، انسانی نسلوں كا معمار" تھا اس اجلاس میں قرآن مجيد كی تعليمات كو عام كرنے كے لئے مختلف تجاويز آراء پيش كی گئیں۔
اس موقع پر دارالقرآن الكريم كے سربراہوں نے كہا كہ یہ انسٹیٹيوٹ قرآنی اساتذہ كی ہر قسم كی راہنمائی كر رہا ہے اور قرآن مجيد كو جديد روش و اسلوب كے مطابق آشنا كروانے كی سعی و كوشش كر رہا ہے۔
758693