بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا نے سعودی عرب كے روزنامہ "الجزيرہ" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ان مقابلوں كے ميزبان "عبداللہ بن صالح بن عبدالحميد آل الشيخ" نے كہا ہے كہ ان مقابلوں كی نظارت سعودی عرب كے وزير دفاع اور ولی عہد "سلطان بن عبدالعزيز" كریں گے اور یہ مقابلے مكہ مكرمہ میں منعقد ہوں گے۔
انہوں نے كہا گزشتہ مقابلوں میں ۳۶۸ افراد نے شركت كی تھی اور ان مقابلوں كے انعقاد كا مقصد مسلح افواج كے جوانوں كو قرآنی تعليمات سے روشناس كرانا ہے۔
انہوں نے كہا كہ ان مقابلوں میں ۲۰ ممالك جن میں كويت، بنگلاديش، ملائيشيا، يمن، اردن، انڈونيشيا، سوڈان، مصر، جيبوتی، تاجكستان، طمان، مراكش، بحرين، سعودی عرب اور بوسنيا شامل ہیں كے ۹۰ حفاظ كرام شركت كر رہے ہیں۔
واضح رہے كہ اس نوعيت كے پہلے مقابلے سن ۲۰۰۱ء میں منعقد كیے گئے تھے۔
761542