تھائی لينڈ كے حجاج كرام موسم خزاں میں فريضہ حج كے لئے روانہ ہوں گے: تھائی لينڈ وزارت حج

IQNA

تھائی لينڈ كے حجاج كرام موسم خزاں میں فريضہ حج كے لئے روانہ ہوں گے: تھائی لينڈ وزارت حج

18:05 - March 17, 2011
خبر کا کوڈ: 2097306
ثقافت و آرٹ گروپ: تھائی لينڈ كی وزارت حج نے اعلان كيا ہے كہ اس ملك كے حجاج كرام فريضہ حج كی ادائيگی كے لئے موسم خزاں میں سعودی عرب روانہ ہوں گے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق تھائی لينڈ كی وزارت حج و اوقاف نے اعلان كيا ہے كہ تھائی لينڈ كے مسلمانوں كی مشكلات حل ہو گئی ہیں اور اس ملك كے باشندے فريضہ حج كے لئے موسم خزاں میں سعودی عرب روانہ ہوں گے۔
اس مقصد كی خاطر تھائی لينڈ كے جنوب سے ۲۶ خصوصی پروازیں روانہ ہوں جو تھائی لينڈ كے شہروں "كرابی" اور "پوكٹ" سے روانہ ہوں گی۔
موصولہ رپورٹ كے مطابق تھائی لينڈی وزارت حج نے كہا ہے كہ اس وقت تقريباً ساڑھے آٹھ ہزار عازمين كے لئے پروازوں كا شیڈول ترتيب دے ديا ہے اور عازمين حج كے لئے بھی مناسب اقدام كیے جا رہے ہیں۔
وزارت حج كے ايك عہديدار نے كہا ہے كہ تھائی لينڈ كے باشندوں كو صرف "Thai Air Ways" كے ذريعہ ہی سرزمين وحی پر پہنچايا جائے گا۔
764594

نظرات بینندگان
captcha