سواحيلی اور فولانی زبانوں میں قرآن مجيد كے۳۰ویں پارے كا ترجمہ منظر عام پر آ گيا

IQNA

سواحيلی اور فولانی زبانوں میں قرآن مجيد كے۳۰ویں پارے كا ترجمہ منظر عام پر آ گيا

14:39 - March 19, 2011
خبر کا کوڈ: 2097560
بين الاقوامی گروپ: سوڈان كے دارالحكومت خرطوم میں قرآن مجيد كے ۳۰ویں پارے كا سواحيلی اور فولانی زبان میں ترجمہ منظر عام پر آ گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا نے خبررساں ادارے "ISESCO" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ ترجمہ "مصحف افريقہ" پبلشرز كے تعاون سے منظر عام پر آيا ہے۔
عالمی انجمن دعوت اسلامی اور افريقہ كی انٹرنيشنل يونيورسٹی نے بھی اس كاوش میں حصہ ليا ہے۔
سواحيلی اور فولانی زبان میں قرآن مجيد كے ترجمہ كا مقصد براعظم افريقہ میں قرآنی تعليمات كو فروغ دينا ہے۔
764077
نظرات بینندگان
captcha