ملائيشيا میں جديد مساجد اور اسلامی سكولوں كی تعمير

IQNA

ملائيشيا میں جديد مساجد اور اسلامی سكولوں كی تعمير

21:37 - April 20, 2011
خبر کا کوڈ: 2109320
ثقافتی گروپ: ملائيشيا كی مذہبی امور كی فیڈرل كونسل "MAIWP" نے اس ملك میں جديد مساجد اور اسلامی سكولوں كی تعمير كے لئے تقريباً ۱۵ كروڑ رينگیٹ كا بجٹ مختص كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے ملائيشيا كی خبررساں ايجنسی "Bernama" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ملائيشيا كی مذہبی امور كی فیڈرل كونسل نے كہا ہے كہ جديد مساجد اور اسلامی سكولوں كی تعمير كے علاوہ قديمی مساجد كی تعمير نو اور مرمت بھی كی جائے گی۔
ملائيشيا كے وزير مذہبی امور "جميل خير بہارم" نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ اس منصوبے میں ۱۰ مساجد اور ۶ پرائمری سكولوں كی تعمير شامل ہے اور یہ منصوبہ ۲ سال كے عرصے میں تكميل ہو گا۔
انہوں نے آخر میں كہا كہ عنقريب ان مساجد اور پرائمری سكولوں كی تعمير كا كام شروع ہو جائے گا۔
777534

نظرات بینندگان
captcha