كل بروز جمعہ ؛ قرآن سوزی كےخلاف بحرينيوں كا احتجاج

IQNA

كل بروز جمعہ ؛ قرآن سوزی كےخلاف بحرينيوں كا احتجاج

20:19 - April 21, 2011
خبر کا کوڈ: 2109669
بين الاقوامی گروہ : بحرين كے ۱۴ فروری كے اتحاد كے ترجمان «عبدالرئوف الشايب» نے اعلان كيا : بحرينی شہری كل بروز جمعہ بمطابق ۲۲ اپريل كو آل سعود اور آل خليفہ كی فورسز كے ہاتھوں قرآن سوزی اور مساجد شہيد كرنے كے خلاف وسيع پيمانے پر مظاہرے كریں گے
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے خبر رساں ويب سایٹ العالم سے نقل كيا ہے كہ «عبدالرئوف الشايب» نے اس بارے كہا : بحرينی ملت بروز جمعہ وسيع پيمانے پر احتجاجی مظاہرے كر كے آل خليفہ اور آل سعود كی حكومتوں كی جانب سے قرآن سوزی اور مسجدیں شہيد كرنے پر بھر پور احتجاج كرے گی۔
اسی طرح انہوں نے وضاحت كی كہ آل سعود اور آل خليفہ كی فورسز نے كھلم كھلا اسلامی مقدسات كی توہين كی ہے، ہمارے ملك میں مسجدیں گرائی جا رہی ہیں اور سعودی و بحرينی سيكيورٹی فورسز امريكا كے شدت پسند پادری كی طرح گستاخانہ انداز میں قرآن كريم نذر آتش كر رہی ہیں ۔
777912
نظرات بینندگان
captcha