ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے خبر رساں ويب سایٹ العالم سے نقل كيا ہے كہ «عبدالرئوف الشايب» نے اس بارے كہا : بحرينی ملت بروز جمعہ وسيع پيمانے پر احتجاجی مظاہرے كر كے آل خليفہ اور آل سعود كی حكومتوں كی جانب سے قرآن سوزی اور مسجدیں شہيد كرنے پر بھر پور احتجاج كرے گی۔
اسی طرح انہوں نے وضاحت كی كہ آل سعود اور آل خليفہ كی فورسز نے كھلم كھلا اسلامی مقدسات كی توہين كی ہے، ہمارے ملك میں مسجدیں گرائی جا رہی ہیں اور سعودی و بحرينی سيكيورٹی فورسز امريكا كے شدت پسند پادری كی طرح گستاخانہ انداز میں قرآن كريم نذر آتش كر رہی ہیں ۔
777912