ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے سنٹرل ايشيا ونگ نے اطلاع رساں ويب سایٹ «islam ru» سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ قازان يونيورسٹی كے ايك مسلمان طالب علم زولفات حافظ اف نے ۴۰۰ سے زيادہ دستخط جمع كرنے كی خبر دی ہے اور مسلمان طالب علموں كے اس عزم كا اظہار كيا ہے كہ وہ ايك ہزار كے نزديك دستخط اكٹھے كریں گے۔
كاميابی كے ساتھ دستخطی مہم چلانے كے بعد وہ ان دستخطوں كے ہمراہ ايك تحريری درخواست تاتارستانی مسلمانوں كے دينی ادارے كی "معياری حلال كمیٹی " كے نائب مسؤول دينار صادق اف كو دیں گے جس میں قازان يونيورسٹی كے ہوٹلوں كو حلال كھانوں كے ہوٹلز میں تبديل كرنے كا مطالبہ كيا جائے گا۔
784505