ايران كی بين الاقوامی كتب ميلوں میں شركت كا جائزہ

IQNA

ايران كی بين الاقوامی كتب ميلوں میں شركت كا جائزہ

11:44 - May 05, 2011
خبر کا کوڈ: 2117702
ادب گروپ : ادبی ايجنسی حوا كی جانب سے تہران كتاب فيسٹيول میں ايران كی بين الاقوامی كتب ميلوں میں شركت كے قوی اور ضعيف نقاط، عالمی ناشرين كا صنعت نشر اور اس كی ادبيات سے متعلق نقطہ نظر جيسے موضوعات كا جائزہ ليا جائے گا
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق حوا ادبی ايجنسی تہران بك فيسٹيول میں دنيا كے چند معتبر كتاب ميلوں كے جائزے كے عنوان سے پانچ خصوصی نشستوں كا اہتمام كرے گی ۔
یہ نشستیں بروز ہفتہ ۷ مئی سے جمعرات ۱۳ مئی تك تہران بك ميلے كے بين الاقوامی ہال میں منعقد ہوں گی اور اس میں كوالالمپور ، ابو ظہبی ، پيرس اور لندن كے كتاب ميلوں كے نقاط قوت اور ضعف كاجائزہ ليا جائے گا ۔
حوا ادبی ايجنسی ايك خصوصی ادبی اين جو او ہے جو پہلی بار تہران كتاب ميلے میں ان نشستوں كا انعقاد كر رہی ہے ۔
786737
نظرات بینندگان
captcha