فرانس میں مسلم صارفين يونين كی تشكيل

IQNA

فرانس میں مسلم صارفين يونين كی تشكيل

12:02 - May 09, 2011
خبر کا کوڈ: 2119141
بين الاقوامی گروہ : (UFCM) كو حلال مصنوعات متعارف كروانے اور ان كی كيفيت بہتر بنانے كی غرض سے تشكيل ديا گيا ہے
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ «al-kanz» سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس يونين كی ويب سایٹ www.ufcm.fr پر یہ پيغام نشر كيا گيا ہے كہ مسلمان صارفين كی صورتحال كا جائزہ ، بازار میں موجود حلال مصنوعات كی تحقيق و تفتيش اور اسی طرح ان مصنوعات كو كشف كرنا جن كی پيداوار غير اسلامی ہے ليكن انہیں شرعی اور حلال مصنوعات كے نام سے فروخت كيا جا رہا ہے ؛ اس انسٹی ٹيوشن كے اہداف میں شامل ہے ۔
اس يونين كے مسؤولين نے مسلمان صارفين سے درخواست كی ہے كہ اس ادارے كی ويب سایٹ میں مفت اپنا نام درج كروا كر كمپنيوں يا دوكانداروں كے خلاف اپنی شكايات مسؤولين تك پہنچائیں ۔
787760
نظرات بینندگان
captcha