ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ sociorel سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس مجلے كا پہلا شمارہ اديان كے درميان گفتگو، تحقيقات كے ميدان میں عصر حاضر كے چلينجز جيسے موضوعات پر مشتمل ہے ۔
واضح رہے كہ یہ مجلہ ڈونرز انسٹی ٹيوٹ كے زير اہتمام انگلش زبان میں اديان اور لغات كی تحقيقات كی غرض سے شايع كيا جا رہا ہے اور اس سے آن لائن استفادہ كرنے كا كوئی معاوضہ نہیں ہے ۔
اس مجلے كے پہلے شمارے میں اديان كے درميان گفتگو كا فلسفہ ، نفسياتی اعتبار سے تقريب مذاہب كا جائزہ اور جرمنی میں اسلامی كانفرنس جيسے موضوعات پر مقالے لكھے گئے ہیں ۔
یہ انسٹی ٹيوٹ چاہتا ہے كہ تقريب مذاہب كے ميدان میں جديد ترين تحقيقات كو سال میں دو مرتبہ اس مجلے میں منتشر كرے ۔
788373