ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے مصر سے نكلنے والے اخبار روزنامہ اليوم السابع سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ كانفرنس قرآن كے علمی اعجاز كی عالمی انجمن كے تعاون سے منعقد ہوئی ۔
اس كانفرنس میں قرآن كے علمی اعجاز كے بارے میں مقالات پيش كیے گئے اسی طرح بعض مقالات قرآن كريم كی شبہات كا جواب دينے كی اعجازی صلاحيت سے متعلق تھے ۔
اس انجمن كے قاہرہ میں موجود دفتر كے مدير مصطفی الشيمی نے اس كانفرنس میں خطاب كے دوران قرآن كريم كی روشنی میں حصول علم كی اہميت بيان كرتے ہوئے كہا كہ پيغمبر اكرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر نازل ہونے والی پہلی آيت اقرء تھی ۔
788729