ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ «vestnikkavkaza»، سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ تاتارستان كے صدر «رستم مينیهانوف»نے دبئی میںمنعقد ہونے والی سالانہ سرمایہ كاری نشست كی افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا : روس كی قانون ساز اسمبلی اسلامی مالياتی اداروں كے راستے میں ركاوٹیں كھڑی نہیں كرے گی ۔ اس لیے روس میں اسلامی بينكوں كے فوری قيام كی ضرورت ہے ۔
انہوں نے اس بات پر زور ديا كہ ابھی تك ہمارے ہاں رائج بينكی قوانين كا اسلامی اصولوں كے ساتھ اختلاف ہے اس لیے علما اور معيشت كے ماہرين كا فريضہ ہے كہ اس اختلاف كو برطرف كر كے اسلامی اصولوں كی روشنی میں بينك قوانين وضع كریں ۔
790201