"سنٹر برائے دينی و مذہبی سوال جواب " پر لوگوں كا رش

IQNA

19:23 - May 12, 2011
خبر کا کوڈ: 2121094

"سنٹر برائے دينی و مذہبی سوال جواب " پر لوگوں كا رش

ادب گروپ : چوبيسویں انٹرنيشنل تہران بك فيسٹيول میں قائم كیے گئے "سنٹر برائے دينی و مذہبی سوال جواب " میں علما اور ماہرين ہر روز تقريبا شركا كے ۵۰۰ سے زيادہ مذہبی اور اعتقادی سوالات كے جواب دے رہے ہیں

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اس سنٹر كے سربراہ حجت‌الاسلام والمسلمين علی مخدوم نے تہران بك فيسٹيول كی انتظامیہ كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے امسال اس سنٹر میں ماہرين كی تعداد زيادہ كرنے كے بارے بتاتے ہوئے كہا : یہ بك ميلہ در حقيقت ايك بہت بڑا ثقافتی فيسٹيول ہے كہ جہاں پر افكار كا تبادلہ ہوتا ہے اور علم و دانش ارتقائی منزلیں طے كرتے ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ حجت‌الاسلام والمسلمين علی مخدوم نے عصر حاضر كی ضروريات كو درك كر كے اس كے مطابق كتابیں بازار میں لانے كی ضرورت پر زور ديا۔
790093
نظرات بینندگان
captcha