ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ egynews سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مصری قضاۃ كلب كے سابق سربراہ زكريا عبد العزيز نے اس خبر كے ضمن میں كہا : یہ يونين مصر ، ليبيا ، يمن ، عراق اور لبنان كے انقلابی نمائندوں پر مشتمل ہے اور مصری انقلاب كے ديگر عرب ممالك كے انقلابات كے ساتھ ارتباط كی راہ ہموار كرے گی۔
زكريا عبد العزيز نے آخر میں وضاحت كی : اس يونين كی بہت سی سنگين ذمہ دارياں ہیں جن میں سے اہم ترين ذمہ داری عرب ملتوں كو عرب انقلابی تحريكوں كے ساتھ يكجہتی كی دعوت دينا ہے ۔
791328