كربلا ؛ قرآنی مجلے المصباح كے نئے شمارے كی اشاعت

IQNA

كربلا ؛ قرآنی مجلے المصباح كے نئے شمارے كی اشاعت

22:51 - May 21, 2011
خبر کا کوڈ: 2125985
بين الاقوامی گروپ : قرآنی مجلے المصباح كا دوسرا شمارہ آستان مقدس امام حسين (ع) كے ساتھ منسلك دار القرآن الكريم كے زير اہتمام شہر مقدس كربلا میں شايع كر ديا گيا
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے قرآنی خبر رساں ايجنسی المزن كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ شمارہ تفسير قرآن كريم ، اعجاز قرآن اور اس كی تاريخ ،قرآن كريم كے حفظ كی فضيلت اور قرآنی تحقيقات كی مانند متعدد موضوعات پر مشتمل ہے ۔
اس شمارے كا پہلا حصہ اس نشریے كے سرپرست عبد المھدی الكربلائی اور مدير مسؤول محمد علی ھدو كے كالموں كے ساتھ مختص ہوتا ہے ۔
عربی زبان كی سلامتی میں قرآن كی تاثير تحرير «صاحب محمد حسين راضی»، « قرآن كريم كے نقطہ نظر سے انسان اور معاشرہ »تحرير مرحوم «شيخ محمد تقی جعفری»، « شيعه مجتہدين كا متن قرآن كی سلامتی كے حوالے سے موقف » تحرير «محمدحبش»، اس شمارے كے چيدہ چيدہ مقالات ہیں ۔
795642
نظرات بینندگان
captcha