بين الاقوامی گروپ : امام موسیٰٰ صدر اپنے تفسيری مطالعات میں قرآنی متن كے ظاہر اور باطن كے قائل ہیں اور یہ سمجھتے ہیں كہ قرآن كے باطن تك عرفان اور فلسفہ كے ذريعہ رسائی حاصل كر كے قرآن كے باطنی اسرار و رموز كو كشف كيا جا سكتا ہے ؛یہی وجہ ہے كہ امام موسیٰ صدر كے تفسيری مطالعات میں فلسفہ و عرفان كا رنگ نماياں ہے ۔
لبنانی محقق ، قاضی اور لبنان كی اعلیٰ عدالت كے مشير علامہ سيد محمد حسن الامين نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے كہا ہے كہ امام موسیٰ صدر قرآن كريم كی تفسير كے حوالے سے اس بات كے قائل تھے كہ اس الٰہی كتاب كا ايك ظاہر ہے اور ايك باطن ہے اور وہ اپنے فلسفی اور عرفانی افكار كے ذريعے اس الٰہی كتاب كے بہت سے اشارات اور مفاہيم كو كشف كرنے میں كامياب بھی ہو گئے تھے ۔
798653