حضرت امام خمينی (رہ) كا روشن راستہ مسلسل پر ہجوم ہے

IQNA

حضرت امام خمينی (رہ) كا روشن راستہ مسلسل پر ہجوم ہے

1:12 - June 05, 2011
خبر کا کوڈ: 2133160
بين الاقوامی گروپ : برما كے رہنے والے شيعہ محقق اور دانشور محمد علی نے حضرت امام خمينی (رہ) كی رحلت كے بائيس برس گزرنے كے باوجود اسلامی جمہوریہ ايران كی حكومت اور عوام كی جانب سے ان كا مشن جاری ركھنے پر اظہار مسرت كرتے ہوئے كہا : حضرت امام خمينی (رہ) كا راستہ ايك ايسا روشن راستہ ہے جو ہميشہ پر ہجوم رہے گا ۔
برما كے رہنے والے شيعہ محقق اور دانشور محمد علی كہ جو ان دنوں حضرت امام خمينی (رہ) كی بائيسویں برسی كے پروگراموں میں شركت كے لیے ايران كے دورے پر ہیں ؛ نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے مزيد كہا : حضرت امام خمينی (رہ) نے شاہ كی حكومت كے خلاف جدوجہد كے زمانے میں بہت زيادہ مشكلات برداشت كیں ليكن امام (رہ) ثابت قدمی اور صبر كے ساتھ اپنا مشن آگے بڑھاتے رہے یہاں تك كہ كاميابی نے ان كے قدم چومے اور ايران میں اسلامی انقلاب كا پرچم لہرانے لگا ۔
803276
نظرات بینندگان
captcha