علامہ عسكری كی كتاب سقيفہ كا "ايكنا " میں جائزہ ليا جائے گا

IQNA

علامہ عسكری كی كتاب سقيفہ كا "ايكنا " میں جائزہ ليا جائے گا

11:57 - June 06, 2011
خبر کا کوڈ: 2133550
فكر و علم گروپ : علامہ عسكری كی ياد میں منعقد ہونے والی نشستوں میں سے چھٹی نشست آج ۲ جون كو ايكنا كے ہیڈ آفس میں منعقد ہو گی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق علامہ عسكری كی ياد میں منعقدہ ان علمی نشستوں میں سے چھٹی نشست علامہ عسكری ثقافتی ۔ علمی انسٹی ٹيوٹ كے زير اہتمام " علامہ عسكری كی كتاب سقيفہ پر ايك نظر " كے عنوان سے تہران يونيورسٹی كے بورڈ آف ايجوكيشن كے ركن محمد دزفولی كی موجودگی میں منعقد ہو گی ۔
اس نشست میں سقيفہ كی پيدائش ، اس كے اثرات اور اس كے پيغامات كا جائزہ ليا جائے گا ۔
قابل ذكر ہے كہ علامہ عسكری كی كتاب سقيفہ در حقيقت ان كی تقارير كا مجموعہ ہے كہ جو انہوں نے ۱۴۱۹ ہجری كے محرم و صفر میں كی تھیں ۔
803635
نظرات بینندگان
captcha