ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ hespress، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اٹلی كے شہری رياض خواتمی نے سيلويو برلوسكونی كی جانب سے اپنی انتخابی مہم كے دوران اسلام اور مسلمانوں كے خلاف توہين آميز ريماركس دينے پر اس كے خلاف اپنی رٹ عدالت میں درج كروا دی ہے ۔
خواتمی نے اس بارے كہا : سيلويو برلوسكونی كی توہين آمير تقرير پر خاموشی ممكن نہیں ہے چونكہ اس نے اپنے ووٹروں كی حمايت حاصل كرنے كے لیے اسلام كے خلاف نفرت و خصومت پھيلانے كی كوشش كی ہے جو كہ اٹلی كے قانون كی رو سے ممنوع ہے ۔
804573