فرانس ؛ انسانی ہمدردی كی بنياد پر امدادی كشتی كی غزہ روانگی

IQNA

فرانس ؛ انسانی ہمدردی كی بنياد پر امدادی كشتی كی غزہ روانگی

12:09 - June 09, 2011
خبر کا کوڈ: 2135318
بين الاقوامی گروپ : فرانس كے عوام كی جانب سے غزہ كے لیے انسانی ہمدردی كی بنياد پر یہ امدادی كشتی ۱۸ جون بروز ہفتہ كو مارسی بندرگاہ سے فلسطين كے لیے روانہ ہو گی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ «saphirnews» سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ غزہ كے لیے فرانس كی امدادی كشتی كو مئی كے اوائل میں غزہ كا محاصرہ توڑنے كے لیے روانہ كيا جانا تھا ليكن نا گزير سياسی مسائل كے باعث اس كی روانگی میں تاخير كر دی گئی۔
با خبر ذرائع كے مطابق شہری تنظيموں كے نمائندوں اور صحافيوں كے علاوہ فرانس كی متعدد سياسی شخصيات بھی كشتی كے ہمراہ غزہ جائیں گے اور راستے میں تركی اور يونان كی جانب سے انسانی ہمدردی كی بنياد پر آمادہ كیے گئے كاروان بھی ان كے ساتھ ملحق ہو جائیں گے ۔
805241
نظرات بینندگان
captcha