ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے «Bakhtar News Agency» سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ افغانستان كی وزارت اطلاعات و ثقافت كی اعلیٰ كمیٹی كے سربراہ نے ۷ جون كو قرآن كريم كے اس نسخے كی زيارت كی كہ جو تكميلی مراحل میں ہے ۔
قرآن كريم كا یہ بڑا اور نادر نسخہ اس افغانی ہنرمند كی پانچ سالہ انتھك كوششوں كا نتيجہ ہے كہ جو ناصر خسرو بلخی فاؤنڈيشن كے تعاون سے افغانستان كے دار الحكومت كابل میں واقع اس فاؤنڈيشن كی عمارت میں تحرير كيا جا رہا ہے ۔
804596