ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ «ic-el»،كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامك سنٹر انگلينڈ امسال ۱۶ جون بروز جمعرات كو اہل بيت (ع) كے ماننے والوں كے لیے ايك انتہائی پرشكوہ پروگرام كی ميزبانی كا شرف حاصل كرے گا ۔
یہ پروگرام مقامی وقت كے مطابق ٹھيك ۷:۳۰ بجے منعقد ہو گا اور اس میں مختلف پروگرام پيش كیے جائیں گے ۔
قابل ذكر ہے كہ اسلامك سينٹر انگلينڈ امسال ۳۰ جون بمطابق ۲۷ رجب المرجب كو بھی لندن میں مقيم مسلمانوں كے لیے حضرت محمد ( ص) كی بعثت كے حوالے سے خصوصی جشن كا اہتمام كرے گا ۔
806502