عراق؛ ناصریہ میں خواتين كے لیے خصوصی قرآنی كورسز كا اہتمام

IQNA

22:27 - June 11, 2011
خبر کا کوڈ: 2136330

عراق؛ ناصریہ میں خواتين كے لیے خصوصی قرآنی كورسز كا اہتمام

بين الاقوامی گروپ : عراق كے صوبہ ذی قار كے شہر ناصریہ میں دار القرآن الكريم انسٹی ٹيوٹ كی جانب سے خواتين كو ايك خصوصی شارٹ كورس كروايا جا رہا ہے ۔

عراق كے شہر ناصریہ میں واقع دار القرآن الكريم انسٹی ٹيوٹ كے مدير رعد عدنان الناصری نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے بتايا : یہ شارٹ كورس امسال ۲۵ جون كو شروع ہو گا اور تقريبا دہ ماہ تك جاری رہے گا ۔
انہوں نے مزيد كہا : یہ قرآنی كورس صوبہ ذی قار كے خواتين كے ساتھ مخصوص رفاہی ادارے كے تعاون سے كروايا جا رہا ہے ۔ ياد رہے كہ یہ رفاہی ادارہ عراق كے وزير اعظم نور المالكی كے دفتر كے ساتھ منسلك ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ ان شارٹ كورسز میں قرآن كريم كے ۳۰ ویں پارے كے حفظ ، قرآن كريم كی قرائت كے صحيح قواعد كی تعليم اور منتخب آيات كی تفسير كا اہتمام كيا گيا ہے ۔
806481
نظرات بینندگان
captcha