ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ «Express Tribune» سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس نمائش كا افتتاح ۱۰ جون بروز جمعۃ المبارك كو جماعت اسلامی پاكستان كے امير سيد منور حسن نے كيا ۔
"قرآن پڑھو اور ہدايت كرو " كے عنوان سے منعقدہ اس نمائش میں قرآن كريم كے تقريبا پانچ سو قلمی نسخے ترجمے اور تفسير كے ہمراہ ركھے گئے ہیں ۔
اس نمائش میں پيش كیے گئے قرآنی نسخے صديوں پرانے ہیں اور انہیں عالم اسلام كے ممتاز خطاطوں اور خوش نويسوں نے تحرير كيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ صبح ۱۰ بجے سے رات ۹ بجے تك كام كرنے والی یہ نمائش ۱۲ جون بروز اتوار كو اختتام پذير ہو جائے گی ۔
807023