ملائشيا ؛ قرائت قرآن كے قومی مقابلے آج رات سے شروع

IQNA

ملائشيا ؛ قرائت قرآن كے قومی مقابلے آج رات سے شروع

21:45 - June 13, 2011
خبر کا کوڈ: 2137678
بين الاقوامی گروپ : ملائشيا میں قرائت قرآن كے قومی مقابلے آج تيرہ جون سے ملائشيا كے وزير اعظم نجيب تون رزاق كی خصوصی شركت صوبہ ساراواك كے مركزی شہر كوچينگ میں شروع ہو رہے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے ملائشيا كی خبر رساں ايجنسی (Bernama) كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ نجيب تون رزاق اپنی اہلیہ رسمہ منصور كے ہمراہ "ملائشيا واحد ، امت واحد "كے عنوان سے منعقد ہونے والے ان مقابلوں كی افتتاحی تقريب میں خصوصی طور پر شركت كریں گے ۔
یہ مقابلے ۱۷ جون تك جاری رہیں گے جس كے بعد اختتامی تقريب میں معروف قراء كی تلاوت كے علاوہ نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے طلبا كو ملائشيا كے صوبہ سارواك كے گورنر آبانگ محمد صلاح الدين كے ہاتھوں نقد انعامات اور اعزازی سرٹيفيكیٹس سے نوازا جائے گا ۔
807736
نظرات بینندگان
captcha