فكر گروپ : اسلامی فكر و ثقافت ريسرچ يونيورسٹی كے علمی گروہ كے ركن نے آيتاللهالعظمی جوادی آملی كے ايك جامع علمی اور اخلاقی شخصيت ہونے كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا : آيتاللهالعظمی جوادی آملی علمی اعتبار سے انتہائی قوی اور جامع الشرائط ہیں اور اخلاقی اعتبار سے بھی ايسا ہی ہے در حقيقت انہوں نے علم اور حلم كو يكجا كر ديا ہے ۔
اسلامی فكر و ثقافت ريسرچ يونيورسٹی كے علمی گروہ كے ممبر حجت الاسلام و المسلمين عبد الحسين خسرو پناہ نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے اس مطلب كے ضمن میں كہا : چونكہ آيتاللهالعظمی جوادی آملی نے سالہا سال آيت اللہ داماد كے درس سے استفادہ كيا ہے كہ جس كی بدولت وہ اپنے فقہی دروس كو آيت اللہ داماد كے محققانہ اسلوب كی مانند پيش كرنے میں كامياب ہوئے ہیں ۔
808030