فرانس ؛ " مغرب میں اسلام كا مقام " كے عنوان سے سيمينار

IQNA

فرانس ؛ " مغرب میں اسلام كا مقام " كے عنوان سے سيمينار

14:10 - June 15, 2011
خبر کا کوڈ: 2138801
بين الاقوامی گروپ : پيرس كے ثقافتی اور سماجی سنٹر كے زير اہتمام رواں سال میں ۲۵ جون كو یہ سيمينار تين گول ميز نشستوں كی صورت میں منعقد ہو گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ «cscp75» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس سلسلے كی پہلی گول ميز نشست میں مسجد الدعوۃ كے امام جماعت اور پيرس كے ثقافتی اور سماجی سنٹر كے سربراہ مصطفی براھامی ، سوئزرلينڈ كے شہر لوزان میں اسلاميات كے استاد كاترين لوميير ، فرانس میں يورپ كی ثقافتی فیڈريشن كے سربراہ ھادی بن منصور كے علاوہ ديگر اہم شخصيات شركت كریں گی ۔
دوسری گول ميز نشست پيرس يونيورسٹی كے استاد نھلا سھال كی زير صدارت ہو گی جبكہ تيسری نشست میں كيتھوليك فكر كالج كے استاد «كريستين كانوير» خصوصی خطاب كریں گے ۔
809159
نظرات بینندگان
captcha