ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ «cscp75» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس سلسلے كی پہلی گول ميز نشست میں مسجد الدعوۃ كے امام جماعت اور پيرس كے ثقافتی اور سماجی سنٹر كے سربراہ مصطفی براھامی ، سوئزرلينڈ كے شہر لوزان میں اسلاميات كے استاد كاترين لوميير ، فرانس میں يورپ كی ثقافتی فیڈريشن كے سربراہ ھادی بن منصور كے علاوہ ديگر اہم شخصيات شركت كریں گی ۔
دوسری گول ميز نشست پيرس يونيورسٹی كے استاد نھلا سھال كی زير صدارت ہو گی جبكہ تيسری نشست میں كيتھوليك فكر كالج كے استاد «كريستين كانوير» خصوصی خطاب كریں گے ۔
809159