ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ نون كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ۱۷ جون بروز جمعۃ المبارك سے حرم مطہر امام حسين ( ع) میں اندرون اور بيرون عراق میں حضرت زينب (ع) كے يوم وفات كی مناسبت سے عزاداری كے پروگرام منعقد كیے جا رہے ہیں ۔
امام حسين ( ع) كے زائرين اور عزاداری كے دستے بڑی تعداد میں آج كربلائے معلیٰ پہنچے ہیں اور حضرت زينب ( ع) كی وفات كی مناسبت سے مختلف تقريبات میں شركت كر رہے ہیں ۔
امام حسين (ع) كے حرم كے آس پاس بازاروں اور ماركیٹوں میں عام تعطيل ہے اور ان سب مقامات كو سياہ پوش كر ديا گيا ہے ۔
810571