لندن يونيورسٹی میں تفسير قرآن كريم سے متعلق نشست

IQNA

لندن يونيورسٹی میں تفسير قرآن كريم سے متعلق نشست

0:11 - June 19, 2011
خبر کا کوڈ: 2140184
بين الاقوامی گروپ : قرآن كريم كی بعض سورتوں كی تفسير سے متعلق یہ نشست ۲ جولائی بروز ہفتہ كو لندن يونيورسٹی سے منسلك قانون كالج میں منعقد ہو گی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ «IIDR» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ تعليمی اجلاس برطانیہ كی علوم قرآن اكیڈمی اور اسلامی تحقيقاتی انسٹی ٹيوٹ كے زير اہتمام مقامی وقت كے مطابق ٹھيك ۹ بجے سے شام ۶:۳۰ بجے تك جاری رہے گا ۔ اس اجلاس میں پروفيسر محمد عبد الحليم اور امام احمد فاروق قرآن كريم كی سورتوں كی تفاسير پيش كریں گے ۔
سورہ منافقون ، جمعہ ، تغابن كی تفسير اور عام فہم معنی كے ساتھ ساتھ ان كے مفاہيم اور تعليمات بھی اس ايك روزہ نشست میں تدريس كیے جائیں گے ۔
قابل ذكر ہے كہ اس اكیڈمی كی جانب سے ماہ رمضان المبارك كی ۱۳، ۱۴ اور ۲۰ ،۲۱ كو بھی وركشاپس منعقد كی جائیں گی ۔
810295
نظرات بینندگان
captcha