ملائيشيا ؛ بہترين مبلغہ كا انتخاب عمل میں لايا جائے گا

IQNA

ملائيشيا ؛ بہترين مبلغہ كا انتخاب عمل میں لايا جائے گا

23:40 - June 26, 2011
خبر کا کوڈ: 2144815
بين الاقوامی گروپ : ملائيشيا میں بہترين امام جماعت كے انتخاب كے بعد ايك ٹيلی وژن چينل اسلام كی بہترين مبلغہ كا انتخاب عمل میں لانے كے لیے پروگرام نشر كرے گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «ajib» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ الھجرت ٹيلی وژن چينل اسلام كی بہترين مبلغہ كا انتخاب كرنے كے لیے صلحا كے نام سے ٹيلی وژن مقابلے كا انعقاد كرے گا ۔
صلحا پروگرام كے ڈائريكٹر مختار ذو القرنين نے اس پروگرام كو نشر كرنے كا ہدف اسلامی نظريات كی تبليغ میں خواتين كے كردار كو اجاگر كرنا بتلايا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : اس پروگرام میں مسلمان خواتين اپنی تبليغی قابليت سے آگاہ ہوں گی اور ناظرين كو ايك طرح سے اسلامی تعليمات سيكھنے كا موقع فراہم ہو گا ۔
815262
نظرات بینندگان
captcha