تہران میں جاری اٹھائيسوں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے شعبہ قرائت میں چين كی نمائندگی كا اعزاز حاصل كرنے والے قاری ماجين لونگ نے اسلامی سربراہان مملكت كانفرنس ہال میں ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے اس مطلب كے ضمن میں كہا : جب مجھے معلوم ہوا كہ چين میں قومی سطح كے مقابلوں میں پہلی پوزيشن حاصل كرنے والے خوش نصيب كو ايران كے بين الاقوامی مقابلوں كے لیے انتخاب كيا جاتا ہے تو میں نے چين میں پہلی پوزيشن حاصل كرنے كے لیے انتھك محنت كی ۔
820460