جامعہ الازھر مصر كے جديد اسلامی آئين كا نمونہ پيش كرے گا

IQNA

جامعہ الازھر مصر كے جديد اسلامی آئين كا نمونہ پيش كرے گا

16:57 - July 08, 2011
خبر کا کوڈ: 2150723
بين الاقوامی گروپ : الازھر كا اسلامی تحقيقاتی سنٹر ۹ جولائی بروز ہفتہ كو ايك سيمينار كے دوران قاہرہ میں مصر كے اسلامی آئين كا نمونہ پيش كرے گا كہ جس پر آئندہ حكومت میں عمل درآمد كيا جائے گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "lahaonline" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس سيمينار كے انعقاد كی منصوبہ بندی كی جا رہی ہے جبكہ یہ سيمينار مصر كی شورٰی برائے شرعی حقوق و اصلاحات كے زير اہتمام نصر ٹاؤن قاہرہ میں منعقد كيا جا رہا ہے ۔
اس سيمينار میں مسلمان مبلغ اور علماء كے سامنے جامعہ الازھر كا اسلامی تحقيقاتی سنٹر مصر كے اسلامی آئين كا نمونہ پيش كرے گا تاكہ اسے پورے ملك میں نافذ كيا جا سكے ۔
اس سيمينار كے ايك حصے میں اسلامی آئين مخالفين كے شبہات كا جواب ديا جائے گا۔
821252
نظرات بینندگان
captcha