ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «Brunei Online»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اجتماعی طور پر "ختم قرآن كريم" كا یہ پروگرام برونائی كے علاقے "موارا" میں واقع مسجد "مسين" میں منعقد ہوا ۔
یہ پروگرام طلبہ كو قرآن كريم كی قرائت كی طرف راغب كرنے ، قرآن كريم كے ساتھ انس اور تجويد و لحن میں ان كی مہارت زيادہ كرنے كی غرض سے منعقد كيا گيا تھا ۔
اس پروگرام كی اختتامی تقريب سورہ فاتحہ كی قرائت، دعائے ختم قرآن اور برونائی كی بعض اہم شخصيات كی تقارير پر مشتمل تھی ۔
پروگرام كے آخر میں شركت كرنے والے طلبہ كو اعزازی اسناد سے بھی نوازا گيا ۔
823068