ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے بحرين كی خبر رساں ايجنسی (BNA) كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ان مقابلوں كی انتظامی كمیٹی كے سربراہ حسن طايب نے مقابلوں میں شركت كے خواہشمند حفاظ و قراء سے اپيل كی ہے كہ ۳۱ جولائی ۲۰۱۱ء تك اپنے ناموں كا اندراج كروا دیں ۔
انہوں نے مزيد كہا : ان مقابلوں میں ناموں كا اندراج كروانے كے لیے بحرين كے مختلف شہروں میں پانچ اسلامك سينٹرز مد نظر ركھے گئے ہیں كہ جو صبح شام اميدواروں كے نام درج كریں گے ۔
قابل ذكر ہے كہ ان مقابلوں میں خواتين بھی شركت كر سكیں گی البتہ ان كے مقابلے مكمل طور پر علیٰحدہ منعقد كیے جائیں گے ۔
823021