ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "نون" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ دينی كتابیں حجت الاسلام عبد المھدی كربلائی كی سفارش پر آستان مقدس امام حسين ( ع) كی جانب سے شايع كر كے اہل بيت ( ع) كے معارف كی نشر و اشاعت كی غرض سے يورپين ممالك میں تقسيم كی جائیں گی ۔
آستان مقدس امام حسين ( ع) كے تعلقات عامہ كے مسئول جمال الدين شھرستانی نے اس بارے بتايا : آستان مقدس كے متولی نے ساتویں بين الاقوامی فيسٹيول "بہار شہادت" میں شريك مختلف وفود كے ساتھ ملاقات كے دوران ان كتب كی اشاعت كا حكم صادر كيا ہے ۔
824445