كويت ؛ خواتين كے لیے خصوصی حفظ قرآن كريم كورس

IQNA

كويت ؛ خواتين كے لیے خصوصی حفظ قرآن كريم كورس

16:23 - July 13, 2011
خبر کا کوڈ: 2154191
بين الاقوامی گروپ : حفظ كل قرآن كريم كا مختصر كورس كل ۱۲ جولائی بروز منگل سے كويت كی وزارت اوقاف و امور اسلامی كے ساتھ منسلك " فاطمہ الوقيان " نامی انسٹی ٹيوٹ میں شروع ہو چكا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے كويت سے نكلنے والے اخبار روزنامہ القبس كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ مختصر كورس فاطمہ الوقيان انسٹی ٹيوٹ كے كويت میں واقع مركز میں منعقد ہو گا اور حفظ قرآن كرنے كی خواہشمند طالبات اس میں شركت كر كے مختصر مدت میں مكمل قرآن حفظ كریں گی ۔
انہوں نے مزيد كہا : كويتی طالبات قرآن كريم حفظ كرنے كے لیے گزشتہ سالوں میں سعودی عرب كا رخ كرتی تھیں اور یہی وجہ ہے كہ كويت كی وزارت اوقاف و امور اسلامی نے بچيوں كی سہولت كے لیے امسال خود سے قرآنی كورس كا بندوبست كيا ہے ۔
825107
نظرات بینندگان
captcha