فرانس ؛ مفلسوں كو كھانا دينے كا پروگرام جلد عملی كيا جائے گا

IQNA

فرانس ؛ مفلسوں كو كھانا دينے كا پروگرام جلد عملی كيا جائے گا

8:17 - July 19, 2011
خبر کا کوڈ: 2156069
بين الاقوامی گروپ : ليون شہر كی جامع مسجد نے ماہ رمضان كے دوران غير مسلم خانہ بدوشوں اور ضرورت مندوں كو كھانا دينے كی خبر دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «mosquee-lyon»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ليون شہر كی جامع مسجد ہر روز فرانس كے چھ سو نادار اور ضرورت مندوں كو كھانا پيش كرے گی ۔
جامع مسجد كی انتظامیہ كے مطابق اس منصوبے پر عمل درآمد كے تمام اخراجات ليون شہر كے مسلمانوں نے جمع كیے ہیں اور مسجد صرف اس پر عمل درآمد كرے گی۔
قابل ذكر ہے كہ جامع مسجد ليون نے اس منصوبے كو كامياب بنانے كے لیے تمام مسلمانوں سے بھر پور تعاون كی اپيل كی ہے تاكہ اہل دنيا پر ايك مرتبہ پھر ثابت كيا جا سكے كہ مسلمان بغير كسی تعصب كے ہر ضرورت مند كے ساتھ ہمدردی كرتا ہے ۔
827105
نظرات بینندگان
captcha