ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے شعبہ غرب و جنوب غرب ايشيا نے لكھنؤ سے نكلنے والے اخبار روزنامہ «صحافت»(Sahafat) كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ تقريب ايك ۱۱ سالہ بچی اور دس سالہ بچے كی تجليل كے لیے منعقد كی جا رہی ہے كہ جو كل قرآن كے حافظ ہیں اور فيض آباد شہر میں رہائش پذير ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ یہ تقريب ۲۵ جولائی بروز سوموار كو مقامی وقت كے مطابق ٹھيك ۱۰ بجے فيض آباد شہر كی جامع مسجد میں منعقد ہو گی اور اس میں تمام اہل اسلام كو مدعو كيا گيا ہے ۔
828240