ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے شعبہ اصفہان كی رپورٹ كے مطابق صوبہ اصفہان كے ثقافتی مركز ثامن الائمہ ( ع) كے ڈپٹی ايجوكيشن سيد جعفر موسوی نے بتايا : بہار قرآن كے عنوان سے گرميوں كی ابتدا سے اب تك ثامن الائمہ ثقافتی مراكز كے زير اہتمام پورے اصفہان میں پچاس سے زيادہ قرآنی نشستیں منعقد ہو چكی ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا : ان نشستوں میں ۱۵۰۰ سے زيادہ قرآن خوان طلبہ نے شركت كی اور انہیں قرآن كريم كی بنيادی تعليم دی گئی ۔
قابل ذكر ہے كہ ان نشستوں میں سے ۴۰ نشستیں ناظرہ قرآن ، تجويد ، قرائت ، مفاہيم اور حفظ سے متعلق تھیں جبكہ ۱۰ نشستیں مختلف سطح پر تفسير كے لیے منعقد كی گئی تھیں ۔
827931