ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق یہ پروگرام ھيئت محبين ابا عبد اللہ الحسين ( ع) كے زير اہتمام آستانہ مقدسہ حضرت معصومہ ( ع ) كے تعاون سے شبستان نجمہ خاتون میں منعقد ہو گا ۔
اس تقريب میں آستانہ حضرت معصومہ ( س) كی توليت كے نمائندے حجت الاسلام حق جو اور فيسٹيول كی انتظامی كمیٹی كے سيكرٹری توكلی نيا خطاب كریں گے ۔
اسی طرح آستانہ مقدسہ كے متولی اور امام جمعہ قم حجت الاسلام و المسلمين سعيدی نكاح پڑھیں گے ۔
اس پروگرام میں قم كے مئير حجت الاسلام و المسلمين مسی پور بھی خصوصی خطاب كریں گے ۔
828983